ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے زیراہتمام دو روزہ تنظیمی و تربیتی کیمپ سے خطاب

Dr Hassan Qadri adressing Tanzami Ijlas under MWL

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ تنظیمی و تربیتی کیمپ سے خطاب

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کا آغاز احادیث رسول ﷺ کی قرآت سے کیا جس کے سماع کا اہتمام تمام شرکاء مجلس نے کیا اور چیئرمین سپریم کونسل کے ہمراہ احادیث کی قرات بھی کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مراکز علم کی اہمیت کو احادیث رسول ﷺ کے ذریعے اجاگر کیا اور فرمایا کہ حضور ﷺ نے حدیث کے سماع، حدیث کی حفاظت، درس اور ابلاغ کے لیے کوشاں رہنے والوں کے لیے خوشخبری سنائی اور دعا فرمائی کہ اللہ اس شخص کو ہمیشہ شاداب رکھے جس نے حدیث سن کر یاد کی اور حدیث کو آگے پہنچانے کا اہتمام کرے۔ آپ نے فرمایا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے مراکز علم کے ذریعے اسی حدیث رسول ﷺ کے فروغ کو عام بنایا جائے گا جس کا ذکر حضور ﷺ نے فرمایا تھا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرمایا کہ حضور ﷺ نے ان لوگوں کو اجنبی قرار دیا اور ان کو مبارکباد دی جو فساد کے دور میں اصلاح معاشرہ کا کام حدیث رسول ﷺ اور سنت رسول ﷺ کے ذریعے کریں گے۔ اور یہی مراکز علم قائم کرنے کا مقصد ہے کہ ہر گھر میں ایک گوشہ درس حدیث کے لیے مختص کر دیا جائے تاکہ ہم حضور ﷺ کے فرمان کے مطابق ان خوش نصیب لوگوں میں شامل ہو سکیں۔

تحریک منہاج القرآن کا خاصہ یہ ہے کہ جس دور میں تبلیغ، دعوت، اور فروغ علم کا کام ہر کوئی کر رہا ہے، وہاں تحریک منہاج القرآن کے حصہ میں ان تمام کاموں کے ساتھ ساتھ تجدید دین کا کام بھی آیا ہے اور حدیث کو سمجھنے کے لیے جس محدث کامل کی ضرورت ہے، جس کی زندگی کا ہر پہلو سنت مصطفی کی پیروی سے مزین ہو، وہ ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحبت میں حاصل ہے۔ اس لیے ہمیں اللہ کی اس نعمت اور توفیق کی قدر کرتے ہوئے ہر گھر کو ایک مرکز علم بنانے کی ضرورت ہے۔

Dr Hassan Qadri adressing Tanzami Ijlas under MWL

Dr Hassan Qadri adressing Tanzami Ijlas under MWL

Dr Hassan Qadri adressing Tanzami Ijlas under MWL

Dr Hassan Qadri adressing Tanzami Ijlas under MWL

Dr Hassan Qadri adressing Tanzami Ijlas under MWL

تبصرہ