عشق رسول ﷺ اور اطاعت رسول ﷺ کی ترویج منہاج القرآن ویمن لیگ کا اوڑھنا بچھونا ہے۔ اسی مقصد کے پیشِ نظر ربیع الاول پلان 2024 کی ترسیل و تنفیذ کے حوالے سے ویمن لیگ ایگزیکٹو کی فالواپ میٹنگ منعقد کی گئی جس کے بنیادی ایجنڈا پوائنٹس درج ذیل ہیں۔
- محافلِ میلاد النبی ﷺ کا تنظیمی و شعبہ جاتی تنفیذ کا لائحہ عمل۔
- "حب رسول ﷺ بترویجِ حدیثِ رسول ﷺ" کے عنوان سے کانفرنسز اور محافل میلاد النبی ﷺ کے فارمیٹ میں تطبیق۔
- سکالرز اور نعت کونسلز ورکشاپس کی پلاننگ و تنفیذ۔
میٹنگ میں باہم مشاورت سے ربیع الاول پلان 2024 کی لانچنگ تقریب کی فالو اپ میٹنگ تمام پاکستان کی صدور و ناظمات کے ساتھ کرنے فیصلہ کیا گیا ۔ انشاء اللہ امسال میلاد مہم عشق رسول ﷺ اور حدیث رسول ﷺ کی اشاعت و فروغ کا بہترین وسیلہ بنے گی۔
تبصرہ