منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام میلاد مہم 2024 بعنوان ’’حب رسول ﷺ بترویج حدیث رسول ﷺ‘‘ کی لانچنگ تقریب

Rabi ul Awal Milad Lunching Ceremony Under Minhaj Women Leauge 2024

منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے زیرِ اہتمام میلاد مہم 2024 بعنوان ’’حب رسول ﷺ بترویج حدیث رسول ﷺ‘‘ کی لانچنگ تقریب مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی جس میں آل پاکستان تنظیمات کو مرکزی پلان اور جملہ شعبہ جات کے پلانز پر بریفنگ دی گئی۔ حافظہ سحر عنبرین کی تلاوت آیات بینات اور قاریہ سدرہ انور کی نعت بہ بارگاہ رسالت سے تقریب کا آغاز ہوا۔ میلادالنبی کے عنوان پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی کلپ چلایا گیا۔ اس کے بعد پاکستان بھر کی صدور، ناظمات اور جملہ ذمہ داران کو محترمہ انیلا الیاس (ناظمہ زونز اے) نے استقبالیہ پیش کیا۔

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان ڈاکٹر فرح ناز نے میلاد مہم کے مرکزی سلوگن (حب رسول بترویج حدیث رسول ﷺ) کو اناؤنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حبی تعلق کو علمی و عملی صورت میں ڈھالنے اور معاشرے کی اصلاح کے لئے حضور ﷺ کے پیغام کو بہ ذریعہ احادیث رسول ﷺ لوگوں تک پہنچانا ہوگا۔ ڈاکٹر فرح ناز کی جانب سے ذہنوں پر نقوش چھوڑنے والے سوالات پاکستان بھر کی ذمہ داران کے سامنے رکھے گئے تاکہ میلاد مہم کی ہر سرگرمی کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے۔

نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے پاکستان بھر سے شریک ذمہ داران و عہدیداران کو پروگرامز کے انعقاد سے متعلق بنیادی ہدایات فراہم کیں اور نعت خواں بہنوں اور اسکالرز کی ٹریننگ کے لئے ورکشاپ کروانے کا بھی اعلان کیا۔

سربراہ میلاد مہم 2024 محترمہ عائشہ مبشر نے مرکزی میلاد ڈیسک سے متعارف کروایا اور ہر فرد کی متعلقہ ذمہ داری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی تاکہ مہم کے تمام تر سرگرمیوں کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ بعد ازاں محترمہ عائشہ مبشر نے پلان کے مقاصد، جہات اور مختلف سرگرمیوں پر بریفننگ دی۔

تبصرہ