تحریک منہاج القرآن کے فورم نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام پھالیہ میں دس روزہ عظیم الشان ڈپلومہ ان قرآن اسٹڈیز کی اختتامی کلاس کا انعقاد ہوا۔ اس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز ،نائب صدر ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور ناظمہ زونز بی محترمہ امِ حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹر فرح ناز نے اپنی گفتگو کا آغاز امام محمد بن کعب القرظی کے اس قول سے کیا کہ "جو قرآن مجید پڑھتا رہے اس کی عقل سلامت رہتی ہے خواہ دو سو برس کی عمر کو پہنچ جائے"۔
ڈاکٹر فرح ناز نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک کامیاب طالبِ علم تاعمر حصولِ علم کی تشنگی اور طلب محسوس کرتا ہے اور طالب علم کہلانا اپنے لئے باعثِ اعزاز گردانتا ہے۔ علمِ نافع وہی ہے جو اُس کے ایمان کو تقویت دے اور اُس کی عاجزی میں کمی کا سبب نہ بنے۔ گویا علم کا مقصد ڈگری یا سرٹیفکیٹ کا حصول نہ ہو بلکہ علم کسی فرد کی بصیرت و بینائی اور کسی چیز کو سمجھنے اور پرکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے اور اُس کے نظریات و عقائد کی درستگی کا ذریعہ ہو۔ اور ایک انسان کی کامیابی کا پیمانہ یہ ہے کہ وہ اپنے فرائض و ذمہ داریوں کو بطریق احسن انجام دے۔
اس موقع پر ڈاکٹر فرح ناز نے محترمہ ماہ جبین(ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ)، محترمہ کوثر سرفراز (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پھالیہ)، محترمہ علشبہ سرفراز، محترمہ انیقہ اور اُن کی پوری ٹیم کو اس کامیاب ڈپلومہ ان قرآن اسٹڈیز کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد دی۔ اس تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
تبصرہ