5 روزہ ایگرز سمر کیمپ 2024ء کا آغاز5 جولائی سے ہوگا

منہاج ویمن لیگ ایگرز گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی تربیت کیلئے کیمپ منعقد کرتی ہے
تربیتی کیمپ میں بچوں کو آداب سکھائے جاتے ہیں: ڈائریکٹر ایگرز ام کلثوم

Eagers Summer Camp 2024

لاہور(3جولائی 2024ء) منہاج القرآن ویمن لیگ ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام بچوں کی تعلیم و تربیت کے ایگرز سمر کیمپ 2024ء کا آغاز 5 جولائی سے ہو رہا ہے اور یہ تربیتی کیمپ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ ایگرز ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ام کلثوم نے کہا کہ امسال 5 روزہ ایگرز ثمر کیمپ میں ”آئیں قرآن سیکھیں“ ”ہمارے لئے پیارے نبی کی پیاری تعلیمات“، ”ہم اور ہماری کائنات“، ”آدابِ حیات“ کے موضوعات پر لیکچرز اور عملی مشقیں ہوں گی۔ عملی مشقوں میں جسمانی مشقوں کے علاوہ مائنڈ گیمز، پپٹ شو اور نیوٹریشن کیمپ کا انعقاد شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 سے 12 سال کی عمر کے بچے ایگرز ثمر کیمپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ والدین آن لائن بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات اور ویژن کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے یہ کیمپ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہترین انسان بنانے کے لئے ابتدائی عمر سے ہی محنت کروانا ناگزیر ہے۔

تبصرہ