منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے سانحۂ ماڈل ٹاؤن میں اپنے لہو سے داستانِ شجاعت رقم کرنے والی عظیم خواتین شہید تنزیلہ امجد اور شہید شازیہ مرتضیٰ کی مراقد پر اُن کی فیملیز کے ہمراہ حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
وطن عزیز میں جدوجہدِ انقلاب کے لئے مشنِ مصطفوی کی یہ عظیم بیٹیاں جانبازی و دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظامِ جبر کے سامنے آہنی دیوار کی طرح ڈٹ گئیں اور طاغوتی قوتوں کے ظلم و بربریت کا جرآت و جوانمردی سے صورتِ فولاد مقابلہ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے ان عظیم شہیدان انقلاب کی لازوال اور بے بدل قربانیوں کو سراہتے ہوئے اُن کی ارواح کو سلامِ عقیدت پیش کیا اور اُن کے لہو سے ہمیشہ وفا کا اعادہ کیا۔
تبصرہ