منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد محترمہ انیلہ الیاس (زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب اے) محترمہ سحر عنبرین (ناظمہ دعوت و تربیت) نے لالیاں کا وزٹ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لالیاں کے زیرِ اہتمام ’’ڈپلومہ ان قرآن اسٹڈیز‘‘ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت محترمہ انیلہ الیاس اور محترمہ سحر عنبرین نے کی۔ آپ نے کورس میں شریک طالبات کو سرٹیفکیٹ دیئے۔
تقریب کے اختتام پر آپ نے تمام ذمہ داران سے میٹنگ کی اور ورکنگ رپورٹ لی، اگلا سہ ماہی ورکنگ پلان بریف کیا۔ محترمہ انیلہ الیاس نے خواتین کو مراکز علم کا تعارف پیش کیا اور بھرپور بریفینگ دی۔ نئے آنے والے مراکز علم کورس کے سلیبس سے بھی آگاہ کیا گیا۔
تبصرہ