گلگت بلتستان: منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد کا خپلو کا تنظیمی دورہ

Team MWL Tanzami Visit Khaplo Gilgit

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد نے خپلو میں 3 میٹنگز کیں۔ پہلی میٹنگ الفیضان ماڈل سکول کی فی میل ٹیچنگ اسٹاف سے ہوئی۔ دوسری نشست گورمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین خپلو میں منعقد ہوئی جس میں محترمہ رافعہ عروج ملک نے ’’علم نافع کے حصول‘‘ پر طالبات سے گفتگو کی۔ بعد ازاں زونل ناظمہ گلگت بلتستان محترمہ عائشہ مبشر نے منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے جملہ شعبہ کا تعارف دیا اور قرآن لرننگ کورسز کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

آخری نشست مدرسہ شاہ ہمدان میں منعقد ہوئی جہاں محترمہ رافعہ عروج ملک نے طالبات سے ’’علم کو کیسے علم نافع بنائیں اور خدمت دین کیسے کریں‘‘ پر گفتگو کی۔

Team MWL Tanzami Visit Khaplo Gilgit

Team MWL Tanzami Visit Khaplo Gilgit

Team MWL Tanzami Visit Khaplo Gilgit

تبصرہ