خیبر پختونخواہ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد کا پشاور کا تنظیمی دورہ

Team-MWL-Visits-KPK-2024

وزٹ کے دوسرے روز منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد زونل ناظمہ کے پی کے محترمہ ارشاد اقبال اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق نے پشاور میں میٹنگز کی۔ پہلی میٹنگ ڈسٹرکٹ پشاور کی ٹیم کے ساتھ ہوئی جن سے مخاطب ہوتے ہوئے محترمہ ارشاد اقبال نے ورکنگ کی مختلف جہتوں کو بیان کیا اور سہ ماہی ورکنگ پلان دیا۔ ٹیم کے ساتھ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کروانے پر مشاورت کی گئی محترمہ بتول مشتاق نے ڈیپاٹمنٹس کی ورکنگ اور مختلف پروجیکٹس کا تعارف کروایا۔

ٹاؤن 2 وڈپگہ کی ٹیم کے ساتھ بھی میٹنگ کی گئی اور ورکنگ پلان بھی دیا گیا اور نئے قائم ہونے والے حلقہ درود میں شرکت کی جس میں محترمہ ارشاد اقبال نے درود پاک کی فضیلت و اہمیت پر گفتگو کی۔

Team-MWL-Visits-KPK-2024

تبصرہ