صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز کی زیرِصدارت ایگزیکٹو ٹیم اجلاس

Executive members Meeting Minhaj Wommen Leauge

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز کی زیرِصدارت ایگزیکٹو ٹیم کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں مراکز علم پراجیکٹ کے وژن، آئیندہ کے نصاب، تنفیدی لائحہ عمل اور اہداف جیسے اہم امور کو زیرِ بحث لایا گیا۔

ڈاکٹر فرح ناز کا کہنا تھا کہ دور جدید میں جب ہم علم ِحقیقی و الوہی سے رسماً اور علمِ اکتسابی و فنی سے کلیتاً منسلک ہو چکے ہیں۔ تو اس صورتحال میں افرادِ معاشرہ ذاتی مفاد کو اجتماعی مفاد پر، نفسا نفسی کو باہم رواداری و اخوت پر، بے رخی، چالاکی اور دھوکہ کو اخلاص و ایثار و قربانی پر فوقیت دینے لگے ہیں۔ ایسی صورتحال میں تحریکِ منہاج القرآن قریہ قریہ غیر رسمی علمی مراکز کا قیام عمل میں لارہی ہے ۔ان علمی مراکز میں قرآن و حدیث اور سیرت و اخلاقِ نبوی ﷺ پر مشتمل اصلاح اعمال اوراحوال کی تعلیمی جدوجہد کے نتیجے میں مصطفوی ﷺ معاشرے کا قیام ممکن ہو پائے گا۔

نائب محترمہ سدرہ کرامت نے مراکز علم پراجیکٹ کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیش رفت پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ بعد ازاں محترمہ لبنیٰ مشتاق نے مرکز علم کی ماڈل کلاس کے 7 عناصر بریف کیے۔ آخر میں محترمہ انیلا الیاس نے مرکز سے لے کر یونٹ سطح تک پراجیکٹ کے تنفیذی لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں تمام زونل ناظمہ اور شعبہ جات کی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

تبصرہ