خیبر پختونخواہ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد کا کوہاٹ کا تنظیمی دورہ

Team-MWL-Visits-KPK-2024-06-02-1

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد زونل ناظمہ کے پی کے محترمہ ارشاد اقبال اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق نے وزٹ کے پہلے روز منہاج القرآن ویمن لیگ کوہاٹ کی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی۔

میٹنگ میں گزشتہ کاکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے محترمہ ارشاد اقبال نے نئے سال کا ورکنگ پلان دیا اور ہر مبمر کو ذمہ داریاں سمجھاتے ہوئے اہداف دیے رفاقت کی ضرورت و اہمیت پر بریفنگ دی۔ محترمہ بتول مشتاق نے مراکز العلم کا لائحہ عمل بیان کرتے ہوئے علم کی ضرورت و اہمیت بیان کی۔ میٹنگ کے اختتام پہ رفاقت لینے والی بہنوں میں اسناد تقسیم کی گئی۔ بعدازاں تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران کے ساتھ بھی میٹنگ کی گئی۔

Team-MWL-Visits-KPK-2024-06-02-1

Team-MWL-Visits-KPK-2024-06-02-1

تبصرہ