سندھ: منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ذمہ داران کا حیدرآباد، نوشیرو فیروز، نوابشاہ اور ضلع لاڑکانہ کا دس روزہ دورہ

MWL Team Visit Sindh

وفد میں زونل ناظمہ سندھ صائمہ نور اور قرآن سکالر سیدہ نمرہ گیلانی شامل تھیں۔ دورہ کے دوران ضلع حیدر آباد کی تحصیل قاسم آباد سمیت 3 جگہوں پر مراکزِ علم اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی حیدر آباد میں سیدہ نجمہ شاہ اور نسرین جمشید مرکزی وفد کی ہمراہ تھیں۔ سیدہ نجمہ شاہ تین مقامات پر اسلامک لرننگ کوسز کے انعقاد کا عزم کیا اور انشاء اللّٰہ تعالیٰ ماہ جون میں یہ کورسز کروائے جائیں گے۔

ضلع نوشہرو فیروز میں تحصیل کنڈیارو میں دو مقامات پر اور محبت ڈیرہ میں سیدہ نجمہ شاہ اور سیکرٹری کوآرڈینیش سائرہ ثناء اللہ کی معاونت سے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ محبت ڈیرہ میں 5 خواتین نے منہاج القرآن کی ممبرشپ اختیار کی اور مراکز علم قائم کرنے کا عزم کیا۔

ضلع نواب شاہ میں ضلعی صدر ڈاکٹر نگہت حسن، ضلعی ناظمہ بشریٰ مجیب، ڈائریکٹر وائس قراۃ العین میمن، تحصیل ایسر پورہ کی صدر سیدہ عظمیٰ زیدی، ناظمہ سیدہ فہمیدہ ذولفقار، تحصیل فارسی باغ کی صدر سیرت النساء کی معاونت سے تربیتی پروگرامز آرگنائز کیے گئے۔ ماہ جون میں نواب شاہ میں شوگر مل سوسائٹی بشریٰ مجیب اور ایسر پورہ میں سیدہ عظمیٰ زیدی، ناظمہ سیدہ فہمیدہ ذولفقار نے اسلامک لرننگ کورسز کروانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

ضلع لاڑکانہ کی صدر فاطمہ ابڑو نے لاڑکانہ میں تین پروگرامز کا انعقاد کروایا جس میں پہلا پروگرام آفیسرز کلب لاڑکانہ میں انعقاد پذیر ہوا جس میں ڈاکٹرز، پرفیسرز، لائرز، ٹیچرز اور ہائی پروفائل لیڈیز نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں زونل ناظمہ صائمہ نور نے دور حاضر کے چیلنجز اور مسلم خواتین کا کردار کے موضوع پر گفتگو کی تمام خواتین نے بے حد سراہا اور درخواست کی کہ ایسے پروگرامز لاڑکانہ کی سرزمین پر مسلسل ہونے چاہئیں۔ مسز ڈاکٹر حضور بخش اور محترمہ حنیفہ نے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی متحرک خواتین کو مدعو کیا کیا اس پروگرام میں زونل ناظمہ نے "مقصد حیات" کے فکر انگیز موضوع پر گفتگو کی۔ بعد ازاں بلاول پارک میں درس قران کا انعقاد ہوا جس میں ورکنگ لیڈیز نے شرکت کی اور پروگرامز کو بے حد سراہا اور آئیندہ ایسے پروگرامز آرگنائز کروانے اور منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ایسے پروگرامز کی معاونت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دس روزہ اس دورہ میں تحصیلات اور یونین کونسلز کی 8 مقامات پر تنظیم سازی کی گئی جس میں دو تحصیلات اور 6 یونین کونسلز شامل ہیں۔ 9 مراکز علم، 13 حلقات دور و فکر کا قیام عمل میں لایا گیا جسے آئیندہ مکمل فالو اپ کے ساتھ مرکز سے مانیٹر کیا جائے گا اور مسلسل سکالرز کی ٹریننگ کا عمل جاری رہے گا۔ کئی خواتین نے منہاج القرآن کی رفاقت اختیار کی۔ پی ٹی آئی کی جوائنٹ سیکرٹری کنول روبینہ نے تحصیل ایسر پورہ میں بطور ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ کی ذمّہ داری اختیار کی۔

MWL Team Visit Sindh

MWL Team Visit Sindh

MWL Team Visit Sindh

تبصرہ