منہاجین سسٹرز ٹریننگ پروگرام 2024: سیشن 1

minhajian sisters program

منہاجین سسٹرز ڈیپارٹمنٹ اور منہاج کالج برائے خواتین کے اشتراک سے الشہادہ العالمیہ کی طالبات کے ساتھ ٹریننگ پروگرام بعنوان "تحصیل علم سے اشاعت علم تک کا سفر" ترتیب دیا گیا ہے جس کے پہلے سیشن میں 2 لیکچرز ہوئے۔ ناظمہ شعبہ جات محترمہ لبنیٰ مشتاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پہلا لیکچر ⬅️ منہاجین سسٹرز - تعارف (عائشہ شبیر)

🔗لیکچر کا تھیم اصحابِ صفہ کی ذمہ داریوں کا تسلسل منہاجینز کے ذمہ ہے۔

مصطفوی مشن کی اشاعت و ترویج میں نمایاں و امتیازی کردار منہاجینز کا ہونا چاہیے کیونکہ منہاجینز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ منہاجینز نظریاتی، فکری، علمی اور انقلابی دعوت کے ابلاغ کی ذمہ دار ہیں۔ منہاجین سسٹرز ڈیپارٹمنٹ کا مقصد کالج کی فارغ التحصیل طالبات کے ساتھ مضبوط رابطہ کر کے انہیں ایک نظم کے تحت منہاج القرآن ویمن لیگ کی فعال کارکن بنانا ہے۔

دوسرا لیکچر: شعبہ WOICE - مستحکم خاتون مستحکم معاشرہ (عائشہ مبشر)

🔗 WOICE - Women's Ownership, Intellectual Collaboration & Empowerment

منہاج القرآن ویمن لیگ معاشرے میں خواتین کی خودمختار حیثیت اور باوقار مقام کی بحالی کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق و فرائض کا شعور اور ادراک دینے کے لیے "WOICE" کا قیام عمل میں لائی ہے۔ شعبہ کا مقصد خود مختار اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لیے ہنر مند اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل خواتین تیار کرنا، خواتین میں عائلی، قانونی اور معاشرتی حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کرنا اور انکو ذہنی و جسمانی صحت کے اصولوں سے روشناس کروانا ہے۔

WOICEکے اہم منصوبہ جات:

1. WOICE ہنر گھر

2. WOICE Tech Society

3. WOICE Care Society

minhajian sisters program

minhajian sisters program

minhajian sisters program

تبصرہ