منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد کا منڈی بہاؤ الدین کا دورہ

MWL Visit Mandi bahudeen

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق اور ڈائریکٹر دعوت و تربیت محترمہ حافظہ سحر عنبرین نے ضلع منڈی بہاوالدین کا تین دن کا وزٹ کیا۔

وزٹ کے پہلے روز تحصیل گوجرہ اور تحصیل پھالیہ کے ساتھ تنظیمی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی صدر محترمہ مہ جبین باجی نے بھی شرکت کی تنظیمات سے مخاطب ہوتے ہوئے محترمہ بتول مشتاق نے منہاج القران لیگ کی ورکنگ پر بریف کرتے ہوئے تنظیم سازی کی اور ڈیپاٹمنٹس کی ورکنگ اور اہداف سے متعلقہ ممبر کو آگاہ کیا فہم دین کی رجسٹریشن کا طریقہ اور مراکز علم کی ضرورت اور اہمیت پر بھی گفتگو کی۔

محترمہ حافظہ سحر عنبرین نے تنظیمات کو منہاج القران ویمن لیگ کے دعوتی پروجیکٹس پر بریفنگ دیتے ہوئے آج کے دور میں دین کے کام میں خواتین کے کردار پر گفتگو کی منہاج القران ویمن لیگ تحصیل گوجرہ اور پھالیہ میں نئی شامل ہونے والی بہنوں کو مبارکباد دی اور ان کی ذمہ داریوں کو مکمل کرنے کی ترغیب دی جس پر نو منتخب ٹیم نے بھرپور عزم کا اظہار کیا اور اپنے اہداف کو مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

MWL Visit Mandi bahudeen

MWL Visit Mandi bahudeen

تبصرہ