منہاج کمپلیکس اکبر ٹاؤن میں منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع اٹک شرقی کی جانب سے تمام معلمات کے لئے مراکز علم کے حوالے سے تربیتی سیشنز کا آغاز کیا جس کی پہلی نشست میں 45 خواتین نے شرکت کی۔
ضلعی ناظمہ محترمہ فرخندہ جبین نے ابتدائیہ دیا، مراکز علم کا تعارف ضلعی ناظمہ تربیت محترمہ رقیعہ نعیم نے پیش کیا، محترم قاری تنویر نے تجوید کلاس لی اور مخارج کی پریکٹس بہت احسن انداز سے کروائی۔
شرکاء کلاس اس تربیتی نشست سے بہت متاثر ہوئیں۔ اس سیشن کا آخری آدھا گھنٹہ تنظیمی ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ کے لئے مختص کیا گیا تھا، جس میں تنظیمی استحکام اور مراکز علم کے حوالے سے بات کی گئی۔
تبصرہ