سندھ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد کا دس روزہ وزٹ کا ساتواں روز

MWL sindh visit day 7

منہاج القرآن ویمن لیگ لاڑکانہ کی جانب سے آفیسرز کلب لاڑکانہ میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام صدر ویمن لیگ ضلع لاڑکانہ محترمہ فاطمہ ابڑو صاحبہ کی معاونت سے لاڑکانہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قائم ہوا۔ جس میں مرکزی زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور صاحبہ اور قرآن سکالر محترمہ سیدہ نمرہ گیلانی صاحبہ نے شرکت کی۔

مرکزی وفد کا بھرپور استقبال ڈاکٹر شبنم صاحبہ، ڈاکٹر یاسمین صاحبہ، اور ڈاکٹر جمیلا صاحبہ نے کیا۔ پروگرام میں ضلع لاڑکانہ کی تمام ڈاکٹرز، پروفیسرز، فی میل ایڈووکیٹس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل تھیں۔ محترمہ صائمہ نور نے صاحبہ نے "دور حاضر میں چیلینجز اور مسلم خواتین کا کردار" کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا خواتین نو ع انسانی کا نصف حصہ ہیں، وہ انسانی معاشرے کا ایک لازمی اور قابل احترام کردار ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنی دعوتی و تبلیغی جد وجہد کا مرکز عورتوں کو بھی بنایا۔ فروغ اسلام میں خواتین کا ہمیشہ معیاری اور شاندار کردار رہا ہے۔

MWL sindh visit day 7

MWL sindh visit day 7

MWL sindh visit day 7

MWL sindh visit day 7

تبصرہ