منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد کا سندھ زون کا دس روزہ وزٹ، وفد میں زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور صاحبہ اور قرآن سکالر سیدہ نمرہ بتول شامل ہیں۔ دورے کے دوسرے روز وفد نے ضلع حیدرآباد کی تحصیل لطیف آباد یونٹ 7 اور کوٹری میں مراکز علم کا قیام عمل لایا گیا۔
محترمہ نسرین جمشید صدر ویمن لیگ ضلع حیدرآباد کی کاوشوں سے ان کی رہائش گاہ واقع لطیف آباد یونٹ 7 میں مرکز علم کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ صائمہ نور مرکزی زونل ناظمہ سندھ نے علم کے فروغ میں خواتین کے کردار پر گفتگو کی اور منہاج القرآن کا مکمل تعارف دیتے ہوئے شرکاء خواتین کو منہاج القرآن کا حصہ بننے کی ترغیب دی ۔ جس کے نتیجے میں 5 خواتین نے تاحیات رفاقت اختیار کی۔ اس موقع پر ویمن لیگ ضلع حیدرآباد کی ایگزیکٹو ممبران موجود تھیں۔ جن سے میٹنگ کی گئی۔ اس موقع پر محترمہ نجمہ شاہ صدر ویمن لیگ قاسم آباد نے بھی خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد محترمہ صائمہ نور مرکزی زونل ناظمہ سندھ اور محترمہ سیدہ نمرا گیلانی نے محترمہ نسرین جمشید صدر ویمن لیگ ضلع حیدرآباد اور محترمہ نجمہ شاہ صدر ویمن لیگ قاسم آباد کے ہمراہ کوٹری مرکز علم کا افتتاح کیا۔ کوٹری میں مرکز علم کے قیام کو محترمہ نسرین جمشید صدر ویمن لیگ ضلع حیدرآباد نے اپنی شبانہ روز کاوشوں سے ممکن بنایا۔ نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور نے مراکز علم قیام کی ضرورت و اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا اس پر فتن دور دینی و شرعی علوم کو اجاگر کرنے کے لئے منہاج القرآن نے ہر گھر کو مرکز علم بنانا ہے۔
تبصرہ