سندھ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد کا دس روزہ دورے کا پہلا دن

Sindh Visit MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد کا سندھ زون کا دس روزہ وزٹ، وفد میں زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور صاحبہ اور قرآن سکالر سیدہ نمرہ بتول شامل ہیں۔ دورے کے پہلے روز وفد نے ضلع حیدرآباد کی تحصیل حیدرآباد سٹی، بلدیہ کالونی، اور کوہسار کالونی میں میٹنگز منعقد کی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کا وفد حیدرآباد پہنچتے ہی ضلع حیدرآباد کی ثحصیل سٹی حیدرآباد میں تحصیلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت سے کیا گیا۔ میٹنگ میں تحصیلی ذمہ دارن موجود تھیں۔ تحصیلی ذمہ دارن کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ان کو ٹریننگ کے ساتھ آئندہ تین ماہ کا لائحہ عمل دیا گیا، اور تین ماہ کے اہداف کی باقاعدہ پلاننگ کی فائلز انکے ہاتھوں میں دی گئی۔ اور آئندہ کے لیےحلقات درودِو فکر، مراکز علم اور تنظیم سازی کا ٹارگٹ بھی دیا گیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کا دو رکنی وفد بنا رُکے بنا تھکے خدمت دین میں مصروف عمل ہے۔ بلدیہ کالونی حیدرآباد میں درس قرآن بعنوان ’’نبی کریم سراجاً منیرا‘‘ سے کیا۔

انہوں آیت کریمہ وَّ دَاعِیًا اِلَی اللّٰہِ بِاِذۡنِہٖ وَ سِرَاجًا مُّنِیۡرًا ﴿۴۶﴾‏ اور اس کے اِذن سے اللہ کی طرف دعوت دینے والا اور منوّر کرنے والا آفتاب (بنا کر بھیجا ہے)۔‏ (الْأَحْزَاب‏ - 33) کی روشنی میں سرور الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا مقصد بیان کرتے ہوئے دین کی احیاء و اقامت میں جماعت کے قیام اور کردار پر روشنی ڈالی ۔ خواتین میں جذبہ خدمت دین کو اجاگر کرنے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور نبوت سے فیض یاب ہونے والی امہات المومنین اور صحابیات کے اسوہ کو اپنانے پر زور دیا۔ درس قرآن محترمہ مورا خاتون کی معاونت سے یوسی بلدیہ کالونی میں منعقد کیا گیا۔ درس قرآن کے نتیجہ میں یوسی کی تنظیم بھی تشکیل دی گئی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد کا پہلے دن کا تیسرا پروگرام محترم یونس القادری (مرحوم) کی رہائش گاہ پر ان کی زوجہ محترمہ شبانہ یونس کے زیر نگرانی کوہسار کالونی حیدرآباد کی خواتین کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے درس قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور اور سیدہ نمرہ گیلانی قرآن سکالر منہاج القرآن ویمن لیگ کی خصوصی شرکت۔

محترمہ صائمہ نور نے گفتگو فرماتے ہوئے مقصد حیات کے تناظر میں آیۃ مبارکہ ’’وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ‘‘ اور میں نے جن اور آدمی اسی لئے بنائے کہ میری عبادت کریں ،کی تلاوت کرتے ہوئے عبادت کے حقیقی تصور پر روشنی ڈالی نیز اللّہ اور حضور ﷺ سے تعلق کو ہر عمل کی بنیاد بناتے ہوئے ذکر مصطفیٰ ﷺ کو ہی ہر عمل اور نیت کی بنیاد قرار دیا۔

درس قرآن کے اختتام پر تمام خواتین کو حلقہ درودو فکر اور مراکز علم قائم کرنے کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے نسبت محمدی ﷺ کی پختگی میں حلقات درود فکر کے قیام کو ناگزیر قرار دیا۔

Sindh Visit MWL

Sindh Visit MWL

تبصرہ