نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیرِاہتمام سیدۂ کائناتؑ کانفرنس کا انعقاد

Syeda e Kainat Conference under Nizamat e Dawat MWL

نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیرِاہتمام سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں محترمہ سمیعہ ٹوانہ، محترمہ پروین بھٹہ نے خصوصی شرکت کی۔ نقابت کے فرائض محترمہ رضوانہ قمر نے سر انجام دیے۔ تلاوتِ قرآن مجید کے بعد آقائے دو جہاں، حضور رحمت عالم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے۔ اور سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہما کی بارگاہ میں منقبتیں پیش کی گئیں۔

اسماء انور نے ’’حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کا بطور بیوی کردار اور حضرت عائشہ سلام اللہ علیہا کا علمی مقام‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ محترمہ پروین بھٹہ نے بنت رسول ﷺ کی حیات طیبہ پہ روشنی ڈالی۔ محترمہ قمر ندیم نے رسول اللہ ﷺ کی لختِ جگر سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت و احوال اور خواتین کے کردار کے بارے میں ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی ذات تقوی کی عظیم مثال ہے، آپ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ تقوی کے نور سے منور ہے۔ آپ سلام اللہ علیہا نے دنیاوی زندگی کی بجائے دینوی زندگی کو فوقیت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ تقوی ایک کیفیت کا نام ہے، آپ اگر لوگوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آتے ہیں، لوگوں کو درگزر کرتے ہیں اور ہر کام اللہ کی رضا کے لیے کریں تو اس کیفیت کا نام تقوی ہے۔

سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا نے ساری عمر صبر کا دامن نہ چھوڑا۔ آپؑ شرم و حیا کا پیکر تھیں۔ آپؑ پوری پوری رات عبادت میں گزارتیں۔ حضورﷺ کا شجر نسب سید فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا سے چلا۔ آقا علیہ الصلاۃ والسلام فرماتے فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔ ہمیں اگر آج کے دور میں کامیاب ہونا ہے اور رب کے حضور بھی سرخرو ہونا ہے تو سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کو فالو کرنا ہوگا، رفتہ رفتہ ہماری زندگی بدل جائے گی۔ ہمیں دین اور دنیا دونوں میں سکون میسر ہو جائے گا۔ کانفرنس کے اختتام میں سلام پڑھا گیا اور ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا مانگی گئی۔

Syeda e Kainat Conference under Nizamat e Dawat MWL

Syeda e Kainat Conference under Nizamat e Dawat MWL

Syeda e Kainat Conference under Nizamat e Dawat MWL

تبصرہ