حرمین شریفین کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے اجتماعی اعتکاف کے انتظام و انصرام کے پیشِ نظر منہاج کالج برائے خواتین کی پُرعزم طالبات کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جو کہ سالہاسال سے شہرِ اعتکاف لاہور کے تمام تر انتظامی معاملات کو رضاکارانہ طور پر بطور احسن سرانجام دیتی ہیں۔
محترمہ عائشہ شبیر (ڈائریکٹر منہاجینز) نے اعتکاف میں رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے کے لئے رجسٹریشن کروانے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے دل میں موجود معتکفات کی بے لوث خدمت کے عظیم جذبے کو سراہا۔
سربراہ انتظامات محترمہ عائشہ مبشر بھی اس اہم میٹنگ میں شریک ہوئیں۔ طالبات کو اعتکاف میں تفویض کردہ ذمہ داریوں کے متعلق جامع آگہی اور مؤثر رہنمائی بھی مہیا کی گئی۔
تبصرہ