منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ عرفان الہدایہ کے زیراہتمام ’’ورکشاپ بسلسلہ دورہ قرآن‘‘ کا انعقاد

MWL Meeting 2024

منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ عرفان الہدایہ کے زیراہتمام ’’ورکشاپ بسلسلہ دورہ قرآن‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز نے دورہ قرآن کروانے کے لئے معلمات کو مبارکباد پیش کی اور دورہ قرآن کی اہمیت و فضیلت پر گفتگو کی۔ ڈائریکٹر عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ محترمہ لبنیٰ مشتاق نے دورہ قرآن کا پلان، تنفیذی لائحہ عمل ،مقاصد و اہداف بیان کئے۔

ورکشاپ میں موجود قرآن اسکالرز کو محترمہ عائشہ صدیقہ نے رمضان المبارک میں دورہ قرآن کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ڈائیریکٹر شعبہ دعوت و تربیت محترمہ حافظہ سحر عنبرین نے دودہ قرآن کا ماڈل لیکچر پیش کیا۔

MWL Meeting 2024

MWL Meeting 2024

MWL Meeting 2024

تبصرہ