حافظ آباد تحصیل پہاڑ پور
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد کا تحصیل پہاڑ پور (KPK) کا دورہ۔ وزٹ کے دوسرے روز زونل ناظمہ کے پی کے محترمہ ارشاد آقبال اور woice کوآرڈینیٹر محترمہ مریم اقبال نے وابستگان و کارکنان سے ملاقات کی اور ان کو تحریک کی ورکنگ پر بریفنگ اور رفاقت کی دعوت دی گئی ۔ حافظ آباد میں دو نئے حلقہ درود کا آغاز کیا گیا۔ تنظیم میں نئے افراد کو شامل کیا گیا۔ اور حافظ آباد میں درس قرآن کا آغاز کیا گیا۔
رنگ پور تحصیل پہاڑ پور
محترمہ ارشاد اقبال نے وابستگان و کارکنان سے ملاقات کی اور انہیں مصطفوی معاشرے کی تشکیل میں ہماری ذمہ داری پر خصوصی بریفنگ اور رفاقت کی دعوت دی۔ رنگ پور میں ایگرز حلقہ درود کا آغاز کیا گیا۔ تنظیم میں نئے افراد کو شامل کیا گیا۔
کوٹلہ تحصیل پہاڑ پور
محترمہ ارشاد اقبال نے تنظیم و کارکنان و وابستگان سے ملاقات کی ۔کوٹلہ کی تنظیم کے زیراہتمام قائد ڈے کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں محترمہ ارشاد اقبال نے خصوصی گفتگو کی۔ شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ کارکنان و وابستگان سے میٹنگ میں مرکز علم کا قیام اور اس کی کلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی اور ایک درس قرآن کا بھی آغاز کیا گیا۔
تبصرہ