منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد کا سندھ زون کا 8 روزہ دورہ

MWL Team Sindh tour

منہاج القرآن ویمن لیگ کا دو رکنی مرکزی وفد سندھ زون کے 8 روزہ دورے پر روانہ ہو چکا ہے۔ وفد میں زونل ناظمہ سندھ محترمہ عائشہ مبشر اور نائب زونل ناظمہ محترمہ صائمہ نور شامل ہیں۔ دورے کے پہلے روز وفد نے لطیف آباد، حیدرآباد اور قاسم آباد میں میٹنگز منعقد کی۔

ویمن لیگ تحصیل قاسم آباد کے زیراہتمام ، قاسم آباد UC 1 میں منعقدہ نشست میں شرکت کی گئی اور شرکاء خواتین سے ملاقات و گفتگو دوران گفتگو محترمہ صائمہ نور نے امت مسلمہ کے زوال کی وجوہات پر روشنی ڈالی اور علم نافع کے حصول کے تناظر میں مراکز علم کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو فرمائی جبکہ محترمہ عائشہ مبشر نے رفاقت کی ضرورت و اہمیت پر شرکاء کو آگاہ کیا۔

ویمن لیگ تحصیل لطیف آباد کے زیراہتمام صدر ویمن لیگ لطیف آباد محترمہ عائشہ سلطان کی وساطت سے یونٹ 8 بلاک 7 میں منعقدہ نشست میں شرکت اور شرکاء خواتین سے ملاقات و گفتگو. دوران گفتگو محترمہ عائشہ مبشر نے مراکز علم کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی نیز 23 فروری کو حیدرآباد میں ہونے والی شیخ الاسلام کانفرنس کے حوالے سے بریف کیا اور دعوت دی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ لطیف آباد گوشہ درود کی ناظمہ محترمہ شمع الیاس کی رہائش گاہ پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری صاحب کے سندھ وزٹ کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور باجی نے تمام شرکاء کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی اور اسلامیک لرننگ کورس کی بریفنگ دی پروگرام میں لطیف آباد کی ٹیم نے بھرپور شرکت کی۔

MWL Team Sindh tour

MWL Team Sindh tour

تبصرہ