منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام مرکز علم کی افتتاحی تقریب کا تحصیل نمبر 1 یونین کونسل کچا فتومنڈ میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت محترمہ حریرہ باور صدر منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ اور محترمہ نسرین اسلم صدر جنوبی ضلع منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ نے کی۔
محترمہ ماریہ قاسم صدر تحصیل نمبر 1 وسطی ضلع منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ نے تقریب کا آغاز خوش آمدیدی کلمات سے کیا۔ محترمہ حریرہ باور صاحبہ نے علم کی اہمیت و فرضیت پر بریفنگ اور اس ضمن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو فرمائی۔
محترمہ عائشہ ندیم صاحبہ نے مرکز علم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے اس پراجیکٹ کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں محترمہ نسرین اسلم صاحبہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی رفاقت مہم کے حوالہ سے رفاقت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں دعائیہ کلمات سے تقریب کا اختتام کیا۔
تبصرہ