منہاج القرآن ویمن لیگ نے رفاقت سازی مہم بعنوان ’’میری رفاقت، میرا زاد سفر‘‘ کا آغاز کردیا
منہاج القرآن ویمن لیگ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر اس مصطفوی مشن کے فروغ کے لیے ملک گیر رفاقت سازی مہم بعنوان ’’میری رفاقت، میرا زاد سفر‘‘ کا آغاز کردیا ہے جس کے ذریعے ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شیخ الاسلام کی فکری اور نظریاتی پہلووں سے ہم آہنگ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام آل پاکستان تنظیمات اجلاس منعقد ہوا جسے ناظمہ شعبہ جات عائشہ مبشر نے ہوسٹ کیا، ناظمہ زونز ام حبیبہ اسماعیل نے رفاقت سازی کی اہمیت پر ابتدائیہ پیش کیا۔
ڈاکٹر فرح ناز (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان) نے شہر رسول ﷺ سے اجلاس کی صدارت کی۔ انکا کہنا تھا کہ عظیم المرتبت ہستی کی سنگت اور ان کے مشن کی رفاقت انسان کے وجود کے اندر وہ حرارت، قوت اور توانائی پیدا کرتی ہے جو اسے مایوسی سے نکالنے اور نیکی کے عمل پر چلنے کے لیے آمادہ کرتی ہے۔ نائب صدر ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے رفاقت مہم کے حوالے سے ہدایات دیں نیز ناظمہ زونز اے محترمہ انیلا الیاس نے High Achievers کے لیے انعامات اور خصوصی نشستوں کا اعلان کیا۔
اکیسویں صدی میں جہاں معاشرہ بے راہروی کا شکار ہے وہاں اس مہم کے ذریعے خواتین کی فکری، روحانی، اخلاقی اور نظریاتی سطح پر راہنمائی کی جائے گی، ملک بھر سے ہماری تنظیمات اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔
تبصرہ