ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں کو ”التربیۃ“ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

Dr-Hassan Qadri congratulations MWL for Al Tarbiyyah camp 2023

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں کو ”التربیۃ“ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ گفتگو کسی بھی شخص کی سیرت و کردار، اخلاق و عادات کی آئینہ دارہوتی ہے، مکالمہ سے انسان کی شخصیت واضح ہوتی ہے۔ لکھنا، پڑھنا، بولنا اور سننا یہ چاروں ابلاغ کی وہ بنیادی قسمیں ہیں جن کے ذریعے سے ہی ماحول اور معاشرے سے رابطہ رہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کے ساتھ تعلقات اور دوسروں کو اپنی بات سمجھانے اور ان کی بات سمجھنے کیلئے یہ چاروں عناصر بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ لوگوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم ابلاغ کی ان چاروں قسموں میں ماہر ہوں۔ دوسروں کے مسائل جاننے کیلئے ضروری ہے کہ انہیں غور سے اور توجہ سے سنا جائے۔ سننا محض جواب دینے، قائل کرنے یا اپنی بات منوانے کی غرض سے نہ ہو بلکہ انہیں سمجھنے کیلئے سنیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ جات کی ڈائریکٹرز اور زونل ناظمات کو ”التربیۃ“ کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مراکز علم کے قیام کے حوالے سے ورکشاپس کے انعقاد پر بھی منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران کو خوب سراہا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہاکہ سننے کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔بولنے سے ہی انسان کی خوبیاں، خامیاں اور ہنر سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پسند ناپسند پر فوکس کرنے کی بجائے خدمت دین اور بہترین مقاصد کا حصول ترجیح ہونا چاہئیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہر شخص کی شناخت اور پہچان اس کی گفتگو ہے اس لئے ضروری ہے کہ انسان کی گفتگو صاف، واضح اور ہر شخص کیلئے قابل فہم ہونی چاہئیے۔ حضور نبی اکرم ﷺ گفتگو ٹھہر ٹھہر کر فرماتے تھے، اس ٹھہراؤ میں خوبصورتی، رعنائی اور دلنوازی ہوتی تھی۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا لہجہ مبارک نرم اور دھیما ہوتا جس میں محبت، الفت، رحمت و شفقت کی حلاوت ہوتی۔

اجلاس میں نائب صدرتحریک منہاج القرآن بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، نائب صدر سدرہ کرامت، زونز ناظمات، انیلہ الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر، لبنی مشتاق سمیت زونل ناظمات اور جملہ شعبہ جات کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تبصرہ