منہاج القرآن ویمن لیگ کامونکی کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نعت کونسل قاریہ سدرہ انور اور سیما قراۃ العین نے نعت خوانی کے فرائض سر انجام دیے۔ ڈائریکٹر کورسز محترمہ صائمہ نور نے خصوصی خطاب کیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حب الرسول ﷺ انعامِ خداوندی ہے اور حب الرسول ﷺ ہمارے ایمان کا صرف حصہ نہیں بلکہ عین ایمان ہے۔ حب الرسول ﷺ کا لازمی اور اہم تقاضا احترامِ رسولؐ ہے۔ نیز انکا کہنا تھا کہ یہ تو ایسی بارگاہ ہے جہاں حکم عدولی کی تو کیا گنجائش ہوتی، یہاں اونچی آواز سے بولنا بھی غارت گر ایمان ہے۔ گویا جس کے دل میں حب الرسولﷺ ہے، اسے چاہیے کہ آنحضور ﷺ کی سنت کی پیروی میں اپنے اندر سادگی، صبروتحمل، قناعت اور رضا بالقضا کی صفات پیدا کرنے کی سعی کرتا رہے۔
تبصرہ