>منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Milad un nabi Conference in Sheikhupura under MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور ناظمہ زونز (بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔ نعت خوانی کے فرائض مرکزی نعت کونسل محترمہ قاریہ سدرہ انور اور سیما قراۃ العین نے ادا کیے۔

کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محترمہ سدرہ کرامت نے خصوصی خطاب کیا۔ ایڈوکیٹ سلمہ تصدق نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سدرہ کرامت کا کہنا تھا کہ آج ہمیں انکا اسوہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہم جس نبی آخر الزماں، جس آقا رحمتہ اللعالمین کا کلمہ پڑھتے ہیں اور انکی غلامی کا دم بھرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بطور حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے امتی، ہم کوشش کریں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و غلامی کا حق ادا کرتے ہوئے آقا کریم کے طرزِ عمل اور اسوہ حسنہ کا عکس ہم اپنی زندگیوں میں پیدا کریں۔ اور اگر اسکا ہلکا سا عکس بھی ہماری زندگیوں میں آجائے تو اس ملک سے شر کا خاتمہ ہو اور خیر کے چشمے پھوٹ پڑے۔

کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مرکزی وفد کی جانب سے ضلعی صدر محترمہ آسیہ حمید اور شیخوپورہ سٹی کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔

Milad un nabi Conference in Sheikhupura under MWL

Milad un nabi Conference in Sheikhupura under MWL

Milad un nabi Conference in Sheikhupura under MWL

Milad un nabi Conference in Sheikhupura under MWL

تبصرہ