منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر شعبہ دعوت و تربیت محترمہ سحر عنبرین نے خصوصی خطاب کیا۔ محفلِ پاک میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء محفل سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ سحر عنبرین کا کہنا تھا کہ آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی رحمت کا پیغام یہ ہے کہ مجھے ماننے والے اور مجھ سے محبت و عشق کا دعویٰ کرنے والے خود بھی پیکرِ رحمت بن جائیں۔ اپنی طبیعتوں میں نرمی و گداز پید اکرنے والے بن جائیں، اپنی طبیعت میں رفق اور درگزر پیدا کریں، لوگوں کو معاف کرنا سیکھیں، لوگوں کو اپنے قریب لانا سیکھیں، لوگوں کے دلوں کو اپنے دلوں سے جوڑنا سیکھیں، اگر کوئی غلطی کرے تو معاف کرنا سیکھیں۔ یہی حضور نبی اکرم ﷺ کی شانِ رحمۃ اللعالمینی کا فیض ہے۔
تبصرہ