منہاج القرآن ویمن لیگ منگووال کے زیراہتمام تین روزہ اسلامک لرننگ کورس کا اہتمام کیا گیا جس کے پہلے روز محترمہ صباء اسلم (نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے) نے علم الفقہ کی کلاس میں احادیث مبارکہ کا حفظ مع ترجمہ اور وضو کے فرائض بیان کیے۔ بعد ازاں محترمہ صباء اسلم نے قرآن و سنت کی روشنی میں خواتین کے سوالات کے جوابات دیے۔
محترمہ صائمہ نور (ڈائریکٹر شعبہ کورسز) نے علم العقائد کلاس میں قرآن و حدیث کی روشنی میں عقیدہ صحیحہ کا حصول اور امت مسلمہ میں اسکی ترویج کیونکر ضروری ہے کے موضوع پر لیکچر دیا، نیز عقیدہ اختیارات انبیاء کرام علیہم السلام اور میلاد انبیاء کرام علیہم السلام قرآن و سنت کی روشنی میں واضح کیا۔
تبصرہ