نظامتِ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی ضلع گوجرانوالہ تحصیل علی پور چٹھہ کی یو سی احمد نگر چٹھہ کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ ابتدائی کلمات محترمہ عطیہ سہیل صاحبہ (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی ضلع گوجرانوالہ) نے ادا کیے۔
محفل میں خصوصی شرکت محترمہ حافظہ سحر عنبرین صاحبہ (مرکزی ڈائریکٹر نظامتِ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان) نے کی اور ’’نبی پاک ﷺ کی محبت کے اسباب‘‘ کے موضوع پر، پر فکر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئیے سراپا رحمت بن کر آئے اور آپ کی سیرت مبارکہ کے واقعات کی روشنی میں بتایا کہ کون کون سے اسباب حضور اکرمﷺ کی محبت کا باعث بن سکتے ہیں۔ آپ نے کانفرنس کے شرکاء کو یہ پیغام دیا کہ اس دورِ پُرفِتن میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اپنا ٹوٹا ہوا تعلق حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ سے استوار کریں۔
کانفرنس میں خصوصی طور پر محترمہ عطیہ سہیل قادری (صدر شمالی ضلع گوجرانوالہ)، حفصہ مظہر (ناظمہ سوشل میڈیا شمالی ضلع گوجرانوالہ)، محترمہ شکیلہ ارم صاحبہ (صدر تحصیل علی پور چٹھہ) اور محترمہ رخسانہ امتیاز (سینیٸر رہنما ویمن لیگ علی پور چٹھہ) نے شرکت کی۔ محترمہ رخسانہ امتیاز صاحبہ نے دعا فرمائی اور منہاج نعت کونسل نے سلام پڑھا۔
تبصرہ