منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیرِاہتمام PP 35 میں محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سکالر و ڈائریکٹر منہاجین سسٹرز محترمہ عائشہ شبیر نے خصوصی خطاب کیا۔ مرکزی نعت کونسل، قاریہ سدرہ انور اور سیما قراۃ العین نے نعت خوانی کے فرائض سر انجام دیے۔
محفل میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ عائشہ شبیر کا کہنا تھا کہ تاجدارِ کائناتﷺ اللہ کے نور کا عکس ہیں، اور نور محمدی ﷺ بشریت کے پیکر میں اللہ کا رنگ ہیں۔ تاجدارِ انبیاء کی اطاعت و تابعداری اور متابعت و غلامی سے رسول اللہ ﷺ کا رنگ اخلاق و کردار، اعمال و افعال و احوال میں نظر آنے لگتا ہے۔
تبصرہ