منہاج القرآن ویمن لیگ اٹک شرقی کے زیراہتمام کامرہ میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Milad Conference in attock under MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ اٹک شرقی کے زیراہتمام کامرہ میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مرکزی سکالر محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے کیا۔ محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے خواتین نے شرکت کی۔

شرکاء محفل سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ ام حبیبہ اسماعیل کا کہنا تھا کہ دنیا میں حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باعث رحمت، آپ کی بعثت باعث تسکین وراحت اورآپ کی رسالت ونبوت باعث نجات وکامیابی ہے۔ آپ کی ولادت مبارکہ ہمارے لئے نعمت عظمی ہے اس لئے ہمارے ایمان کی تکمیل کا ذریعہ کائنات کی ہرچیز حتی کے اپنی جان سے بھی زیادہ آپ سے محبت کرنا ہے۔ وہ آدمی مومن نہیں ہوسکتا جب تک دنیا کی ہرچیز سے زیادہ نبی ﷺ سے محبت نہ کرے۔ آپ ﷺ کا فرمان ہے : لا يؤمنُ أحدُكم حتى أكونَ أحبَّ إليه من ولدِه ووالدِه والنَّاسِ أجمعينَ (صحيح مسلم:44) کوئی شخص اس وقت تک مومنِ کامل نہیں ہوسکتا، جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے بال بچے، والد، اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ بن جاؤں۔ آج کے دور میں امت مسلمہ کو محبت مصطفی صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کا بھولا بسرا سبق یاد کروانے والی ہستی حضور سیدی شیخ الاسلام کی ہے جو نگر نگر کوچہ کوچہ قریہ قریہ ادب و تعظیم مصطفی اور محبت و اتباع حبیب کبریا کا ڈنکہ بجا رہے ہیں۔

کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مرکزی وفد کی جانب سے صدر نوشین ارشد، ناظمہ فرخندہ جبین، ناظمہ تربیت رقیہ نعیم سمیت ایم ایس ایم کی تمام ٹیم ممبرز و تحصیلات کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اختتام پر تاحیات رفاقت کی اسناد اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کے سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔ کانفرنس میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام میں مختلف شعبہ جات کے سٹالز سمیت رجسٹریشن ڈیسک اور بکس سٹال بھی لگایا گیا۔

Milad Conference in attock under MWL

Milad Conference in attock under MWL

Milad Conference in attock under MWL

Milad Conference in attock under MWL

Milad Conference in attock under MWL

تبصرہ