گوجرانوالہ: نظامتِ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ مرالی والہ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس

Milad Conference in Gujranwala under MWL

نظامتِ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ مرالی والہ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ابتدائی کلمات محترمہ نسرین اسلم (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی ضلع گوجرانوالہ) نے پیش کیے۔

ایگرز ڈپارٹمنٹ سے جنوبی ضلع گوجرانوالہ کے ایگرز بچوں نے پرفامنس پیش کی۔ منہاج نعت کونسل واھگہ ٹاؤن لاہور نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا کلپ بعنوان ’’حضور ﷺ سے کامل تعلق کا تقاضا‘‘ سنوایا گیا۔

کانفرنس میں خصوصی شرکت محترمہ رافعہ عروج ملک زونل ناظمہ کشمیر نے کی اور ’’عظمت مصطفیٰ اور خدمتِ دین‘‘ کے موضوع پر، پر فکر خطاب کرتے ہوئے بہت مدلل انداز میں گفتگو فرمائی۔ آخر میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف ’’عشق رسول ﷺ‘‘ کا تعارف پیش کیا اور منہاج القرآن ویمن لیگ کا تعارف پیش کرتے ہوئے خواتین کو منہاج القرآن ویمن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی ۔

الھدایہ ڈپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام جامعہ رضائے الحبیب کی طالبات کے درمیان ’’تجوید القرآن‘‘ Quiz Competition کروایا گیا اور آخر میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی موثر خواتین کے علاوہ عوام الناس سے خواتین کی 1200 سے زائد کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا اختتام دعا سے کیا گیا اور منہاج نعت کونسل واھگہ ٹاؤن لاہور نے سلام پڑھا۔

Milad Conference in Gujranwala under MWL

Milad Conference in Gujranwala under MWL

Milad Conference in Gujranwala under MWL

تبصرہ