منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ

Mehfil e Milad conference

منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب صدر ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خصوصی خطاب کیا۔

محفل میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نعت خوانی کے فرائض میرپور نعت کونسل ے ادا کیے۔ شرکاء محفل سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ سدرہ کرامت کا کہنا تھا کہ میلاد منانا حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ سے جوڑتا ہے، اور حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی سیرت کا پڑھنا، سننا اور بیان کرنا حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے عمل سے جوڑتا ہے۔ میلاد محبت کی شمع روشن کرتا ہے اور سیرت اعمالِ صالحہ کی شمع روشن کرتی ہے۔

مزید انکا کہنا تھا کہ نسبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور محبت مصطفیٰ ایمان کی اصل ہے۔ یہ ہمارے دلوں کی جان اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سبق بھی یہی ہے کہ جو لمحہ بیتے وہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی یاد میں بیتے۔ آج اگر امت زوال پزیر ہے تو اس کی بڑی وجہ حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت پر ایمان کا کمزور ہو جانا ہے۔

محترمہ سدرہ کرامت نے علامہ اقبال کی رباعی میں موجود اس حقیقت کو یوں بیان کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ ایک رات میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں زاروقطار رویا کہ خدایا مسلمان کیوں ذلیل و خوار ہیں تو آواز آئی کہ تو نہیں جانتا کہ اس قوم کے لوگ دل تو رکھتے ہیں لیکن اس دل کو محبوب سے وابستہ نہیں رکھتے۔

محفل کے اختتام پر زونل ناظمہ کشمیر محترمہ رافعہ عروج ملک نے مراکزالعلم کے حوالے سے بریفننگ دی اور شاندار محفل کے انعقاد پر شیزانہ الیاس اور بتول الیاس کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔

Mehfil e Milad conference

Mehfil e Milad conference

Mehfil e Milad conference

Mehfil e Milad conference

تبصرہ