منہاج القرآن ویمن لیگ کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی کے زیرِاہتمام دوسری سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج نعت کونسل سرائے عالمگیر نے نعت خوانی کے فرائض سر انجام دیے۔ استقبالیہ کلمات فہمیدہ اظہر نے ادا کیے جبکہ مسز ریحانہ عرفان کی جانب سے ایگرز کا تعارف پیش کیا گیا۔
زونل ناظمہ کشمیر محترمہ رافعہ عروج نے ’’ماہ میلاد سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جڑنے کا ذریعہ ہے‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اخلاقی زوال سے نکلنے کا واحد حل اخلاق و صفات محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنانے میں ہے۔
تبصرہ