ڈاکٹر فرح ناز کا عالمی میلاد کانفرنس میں پاکستان بھر سے تشریف لانے والی خواتین کو خوش آمدید

40th-World-Milad-Conference in Minar e Pakistan

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام چالیسویں عالمی میلاد کانفرنس میں پاکستان بھر سے جوق در جوق تشریف لانے والی خواتین کو دل کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہوں اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی تمام تر تنظیمات کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جنہوں نے شبانہ روز محنت اور جانفشانی سے اس کانفرنس کے انعقاد کو یقینی بنایا۔ خواتین کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی علامت ہے کہ اُن کے دل آقائے دوجہاں ﷺ کی محبت اور عقیدت کے خالص جذبوں سے لبریز ہیں۔ دعاگو ہوں کہ اللہ رب العزت ہمیں بارگاہِ رسالتﷺ کے ساتھ عشق اور محبت کا مضبوط رشتہ استوار رکھنے اور اُن ﷺ کی سیرت پہ عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

تبصرہ