منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیرِاہتمام 17ویں سالانہ محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Mehfil e Milad conference

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع فیصل آباد 1 کے زیرِاہتمام 17ویں سالانہ محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مرکزی سکالر محترمہ انیلا الیاس نے کیا۔ محفل میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء محفل سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ انیلا الیاس کا کہنا تھا کہ دنیا میں حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باعث رحمت، آپ کی بعثت باعث تسکین وراحت اورآپ کی رسالت ونبوت باعث نجات وکامیابی ہے۔ آپ کی ولادت مبارکہ پہ بیحد فرحت وانبساط ہے۔ ہم آپ ﷺ سے بیحد محبت کرتے ہیں۔ کائنات کی ہرچیز سے زیادہ بلکہ اپنی جان سے بھی زیادہ آپ سے محبت کرتے ہیں۔ اس بات پہ ایمان رکھتے ہیں کہ آپ ﷺ سے محبت ایمان کا حصہ اور ہمارے اوپر محبت رسول ﷺ فرض و واجب ہے، اور بلاشبہ اس فرض میں کوتاہی کرنے والا ایمان کی حلاوت سے محروم اور محبت رسول ﷺ کی چاشنی سے کوسوں دور ہے۔ وہ آدمی مومن نہیں ہوسکتا جب تک دنیا کی ہر چیز سے زیادہ نبی ﷺ سے محبت نہ کرے۔

آج کے دور میں امت مسلمہ کو محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھولا بسرا سبق یاد کروانے والی ہستی حضور سیدی شیخ الاسلام کی ہے جو نگر نگر کوچہ کوچہ قریہ قریہ ادب و تعظیم مصطفی اور محبت و اتباع حبیب کبریا کا ڈنکہ بجا رہے ہیں۔ کامیاب محفل کے انعقاد پر محترمہ فرحت دلبر اعوان کو خصوصی مبارکباد دی گئی۔

Mehfil e Milad conference

Mehfil e Milad conference

تبصرہ