منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع شہید بے نظیرآباد کے زیرِاہتمام میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تحصیل ایسر پورہ، جمالی کالونی اور فارسی باغ کی بھی بھرپور نمائندگی ہوئی۔
نعت و قرات کے فرائض مرکزی نعت کونسل کی ممبر محترمہ ماہ نور زاہرہ اور محترمہ عاصمہ بتول صاحبہ نے ادا کیے۔ خصوصی استقبالیہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع شہید بے نظیر آباد نے دیا، جبکہ خصوصی خطاب زونل ناظمہ سندھ محترمہ عائشہ مبشر نے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے شان رحمۃ للعالمینی اور امت کا فریضہ غلامی کے موضوع پر پر تاثیر اور فکر انگیز گفتگو کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ بلعموم معاشرہ اس وقت زوال کا شکار ہے تحریک منہاج القرآن رواں صدی میں دینی اقدار کے احیاء کے لئے برسرِ پیکار ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب اپنے فرائض کو پہچانیں اور دینی اقدار کے احیاء کے لیے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔
نائب زونل ہیڈ سندھ صائمہ نور نے مراکز علم قائم کرنے کے حوالے سے علم کے چراغ جلاؤ بڑا اندھیرا ہے پر بریفننگ دی اور خواتین کو کہا کہ خواتین معاشرہ بڑھ کر کردار ادا کریں اور صحابیات کی سنت کو زندہ کرتے ہوئے اس پیغمبرانہ مشن میں اپنے اپنے حصے کی شمع جلائیں اور دور حاضر میں لا علمی کی تاریکیوں کو علم کی روشنی سے مات دے دیں۔ مراکز علم رجسٹریشن ڈیسک لگایا گیا جس میں خواتین نے آپنی رجسٹریشن کروائی۔
تبصرہ