منہاج القرآن ویمن لیگ ڈسکہ (سیالکوٹ B) کے زیرِاہتمام پہلی بار ضلعی سطح پر محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکنڑوں خواتین نے شرکت کی۔ مرکزی سکالر محترمہ انیلا الیاس نے خصوصی خطاب کیا۔
انکا کہنا تھا کہ اس کائنات پر اللّہ رب العزت کا سب سے بڑا فضل اور رحمت حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت ہے لہٰذا مسلمان حضورِ انور، شافعِ محشر ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشیاں محفلِ میلاد کی صورت میں مناتے اور اس فضل اکبر کا چرچا کر کے کرتے ہیں اور یہ حکمِ الٰہی ہے۔
اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۠ (۱۱) (پ٣٠،الضحٰى:۱۱) اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کی عظیم ترین نعمت ہیں۔
مہمان خواتین میں سے سکولز کالجز کی پرنسپلز اور ڈاکٹرز نے بطور خاص کانفرنس کی تمام جزئیات بالخصوص خطاب کو خوب سراہا،اور کہا کہ علاقے میں منہاج القرآن کی طرف سے مزید ایسے فکری و شعوری پروگرامز و سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے۔ کامیاب پروگرام کے انعقاد پر محترمہ انیلا الیاس نے صدر ویمن لیگ ڈسکہ سویرا رضوان اور ناظمہ حمیرا یوسف سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ