منہاج القرآن ویمن لیگ سرائے عالمگیر (گجرات) کے زیرِ اہتمام میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ انیلا الیاس نے خصوصی خطاب کیا۔ قاریہ سدرہ انور اور سیما قراۃ العین نے نعت خوانی کے فرائض سر انجام دیے۔
کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ انیلا الیاس کا کہنا تھا کہ کائنات کا کوئی کونہ اور کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں آقا کریم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر نہ ہو، کائنات کا ذرہ ذرہ ذکر حبیب کبریا سے منور اور تاباں ہے کیونکہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وجہ تخلیق کائنات ہیں۔ آپ اللّہ رب العزت کا فضل اور رحمت ہیں اور اس فضل اور رحمت کے صدقے سے اس کائنات کو ساری برکتیں عطا کی گئیں۔
تبصرہ