آل پاکستان تنظیمات اجلاس بسلسلہ 40 ویں عالمی میلاد کانفرنس

Almi Milad Conference Ijlas

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام بسلسلہ عالمی میلاد کانفرنس ملک بھر کی تنظیمات کا آن لائن اجلاس ڈاکٹر فرح ناز (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان) کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے عالمی میلاد کانفرنس سے متعلق زونز کے اہداف اور خواتین کی بھر پور شرکت کو یقینی بنانے سے متعلق لائحہ عمل بیان کیا۔

اجلاس میں شریک عہدیداران و ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز کا کہنا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں زندگی ہے اور یہ وہ واحد محبت ہے جو رائیگاں نہیں جاتی۔ انکا کہنا تھا کہ اس محبت کا عملی اظہار ہمارا عالمی میلاد کانفرنس میں جم غفیر کی صورت میں شریک ہونا ہے۔ ہم سب خوش نصیب ہیں کہ ہم ایک عالی شان خدمت میں لگے ہوئے ہیں اور دیکھا جائے تو اس کے سوا زندگی میں کچھ بھی نہیں۔
’’حضور علیہ الصلاۃ والسلام ہم سے کیا چاہتے ہیں‘‘ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرح ناز کا کہنا تھا کہ آقا علیہ الصلاۃ والسلام ہمیں اخلاقی، روحانی اور علمی طور پر مضبوط اور بلند دیکھنا چاہتے ہیں۔

نائب صدر ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے 40ویں عالمی میلاد میں شرکت کے حوالے ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا تنظیمات عالمی میلاد کانفرنس میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے دعوتی کمیٹیز تشکیل دیں۔ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کرنے والے قافلوں کے لئے مختلف آپ پر کوآرڈینیٹرز تقرر کریں تاکہ بروقت افرادی قوت کو منظم کیا جا سکے۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں شرکت کے لئے ظاہری و باطنی طہارت کا اہتمام کریں تاکہ اس مبارک رات کے فیوض و برکات کو سمیٹ سکیں۔

Almi Milad Conference Ijlas

Almi Milad Conference Ijlas

Almi Milad Conference Ijlas

تبصرہ