منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع سرگودھا کے زیرِاہتمام عالمی میلاد کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں سرگودھا جنوبی، سلانوالی، سرگودھا سٹی میں اجلاس منعقد ہوئے۔ جس میں ویمن لیگ اور ایم ایس ایم سسٹر ز کی عہدیداران و ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ محترمہ حدیقہ بتول (زونل ناظمہ شمالی پنجاب) اور محترمہ مریم نوشاہی (کوآرڈینیٹر منہاجین سسٹرز) نے خصوصی شرکت کی۔
میٹنگز میں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مرکز سے ملنے والی ہدایات و اہداف بیان کیے۔
تبصرہ