منہاج القرآن ویمن لیگ پسرور کے زیرِاہتمام استقبال ربیع الاوّل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی سکالر محترمہ انیلا الیاس نے شرکاء محفل سے خطاب کیا۔
خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات مبارکہ انسانیت پر اللہ رب العزت کا سب سے بڑا فضل اور رحمت ہے۔ اس فضل اکبر اور رحمت عظیم کا شکر ادا کرنا، آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی ولادتِ باسعادت کی خوشیاں منانا، بصورتِ ذکر نعمت اور تحدیث نعمت ہر مسلمان پر فرض ہے۔ مزید انکا کہنا تھا کہ اگر کوئی دیکھنا چاہتا ہے کہ آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی ولادت کا جشن کیسا ہونا چاہئے تو وہ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں لازمی شریک ہو۔
تبصرہ