راجن پور: مراکز علم کے معلمین و منتظمین کی ٹریننگ کیلئے کیمپ کا انعقاد

Marakaz e ilm Training workshop in rajanpur under MWL

مراکز علم کے معلمین و منتظمین کی ٹریننگ کیلئے کیمپ کا انقعاد کیا گیا جس میں مرکزی وفد محترمہ انیلہ الیاس(ناظمہ زونز اے)، محترمہ ہاجرہ قطب اعوان (زونل ناظمہ جنوبی پنجاب اے) اور محترمہ مصباح مصطفی (زونل ناظمہ جنوبی پنجاب بی) نے خصوصی شرکت کی۔

محترمہ مصباح مصطفی نے ’’علم کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی اور ٹرینرز کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ نیز محترمہ انیلہ الیاس اور محترمہ ہاجرہ قطب اعوان نے مراکز العلم کے پلان پر مکمل بریفننگ دی۔ معلمات اور آرگنائزرز کی ماہانہ بنیادوں پر آن لائن ٹریننگ کا مکمل لائحہ عمل سمجھایا اور ممکنہ مسائل کے حل پر بات کی گئی۔جس کے نتیجہ میں کیمپ میں شریک بہت سی بہنوں نے خود کو بطور معلمہ اور آرگنائزر مرکز علم کے طور پر رجسٹر کروایا۔

Marakaz e ilm Training workshop in rajanpur under MWL

Marakaz e ilm Training workshop in rajanpur under MWL

تبصرہ