کراچی: تربیتی ورکشاپ برائے منہاج القرآن ویمن لیگ

Workshop MWL Karachi

منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیرِ اہتمام تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی زون کی تمام عہدیداران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی ناظمات زونز محترمہ انیلا الیاس اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔

زونل ناظمہ کراچی محترمہ فوزیہ جنید نے کراچی کی تمام تر ذمہ داران کا تعارف پیش کرتے ہوئے مرکزی وفد کو ورکنگ رپورٹ 2023 پیش کی۔

مرکزی ناظمہ زونز (اے) محترمہ انیلا الیاس نے ذمہ داران کو ورکنگ پلان 2024 کے حوالے سے بریفنگ دی اور مراکزالعلم کے قیام کے اغراض و مقاصد اور تنفیذی پلان کے متعلق آگاہی دی۔

مرکزی ناظمہ زونز (بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے ’’خدمت دین کی توفیق اور اس کا اجر‘‘ کے موضوع پر شرکاء ورکشاپ سے گفتگو کی۔ اختتام پر ذمہ داران کے سوالات کو بھی ایڈریس کیا گیا۔

Workshop MWL Karachi

Workshop MWL Karachi

Workshop MWL Karachi

Workshop MWL Karachi

تبصرہ