کراچی: منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد کا تنظیمی وزٹ

Tanzami visit MWL

منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی جانب سے منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس میں عرفان الہدایہ قرآن کلاس کا آغاز کیا گیا جسکا افتتاح (ناظمہ زونز اے) محترمہ انیلا الیاس اور (ناظمہ زونز بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور زونل ناظمہ کراچی محترمہ فوزیہ جنید نے کیا۔

وفد نے بعدازاں نظام المدارس سے الحاق شدہ دار العلوم محمدیہ غوثیہ شاہ لطیف ٹاون میں طالبات کی کلاس کا وزٹ کیا اور مذکورہ ادارے میں منہاج القرآن ویمن لیگ خصوصا عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔

اس موقع پر مرکزی ناظم اعلیٰ محترم خرم نواز گنڈاپور بھی موجود تھے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے عہدیداران میں سے زونل ناظمہ فوزیہ جنید، صدر نصرت رعنا ڈار، نائب صدر رخسانہ اسلم، ناظمہ ثنا نوید، نائب ناظمہ طوبی سلیمان، ناظمہ مالیات معصومہ امیر، ناظمہ ایم ایس ایم میمونہ طیب، انسٹیٹوشنل ہیڈ خدیجہ علی، ناظمہ دعوت نور العین راحیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل میڈیا صبا حفیظ موجود تھیں۔

Tanzami visit MWL

Tanzami visit MWL

Tanzami visit MWL

تبصرہ