منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے شمالی پنجاب زون کے مختلف اضلاع (اٹک، راولپنڈی شمالی اور مری) کا تین روزہ تنظیمی دورہ اور مختلف مقامات پر تنظیمی و تربیتی ورکشاپس اور میٹنگز کی گئیں۔
مرکزی وفد میں عائشہ مبشر (مرکزی ناظمہ شعبہ جات)، سحر عنبرین (مرکزی ناظمہ دعوت) اور حدیقہ بتول (زونل ناظمہ شمالی پنجاب) شامل تھیں۔
محترمہ عائشہ مبشر نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور وائس ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت و ضرورت پر بریفنگز دیں۔ اسکے علاوہ ذمہ داران کو ورکنگ کے دوران پیش آنے والے چیلنجرز سے نمٹنے کے حوالے سے آگاہی دی۔ محترمہ حدیقہ بتول نے مراکزالعلم اور فہم دین پراجیکٹ پر مکمل بریفنگز دی اور ورکنگ پلان ڈسکس کئے۔ محترمہ سحر عنبرین نے حلقات درود، دروس عرفان القرآن، خدمت دین اور شعبہ دعوت و تربیت پر تفصیلی گفتگو کی۔
ان تربیتی ورکشاپس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تمام ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔
>
تبصرہ