منہاج القرآن ویمن لیگ نیو سٹی فیز ٹو واہ کینٹ میں یوسی لیول کے ذمہ دران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ عائشہ مبشر (سنٹرل ناظمہ تنظیمات)، محترمہ حدیقہ بتول (زونل ناظمہ شمالی پنجاب)، محترمہ سحر عنبرین (سنٹرل ناظمہ دعوت و تربیت) نے خصوصی شرکت کی۔
محترمہ عائشہ مبشر نے WOICE ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت وضرورت پر گفتگو کی۔ محترمہ حدیقہ بتول نے مراکز علم پہ بریفننگ دی اور محترمہ سحر عنبرین نے خدمت دین کی توفیق اور شعبہ دعوت و تربیت پہ تفصیلی گفتگو فرمائی۔
صدر منہاج القرآن ویمن لیگ واہ کینٹ محترمہ نجمہ شاہین نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی راولپنڈی محترمہ سمیرا شفیق اور ناظمہ شمالی راولپنڈی محترمہ کوثر بی بی اور دیگر ذمہ داران ورکشاپ میں موجود تھیں۔ آئیں دین سیکھیں کورس کے شرکاء کو سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔ واہ کینٹ کی ٹیم کی جانب سے لائف ممبر شپ لینے والے ذمہ داران کو اسناد بھی دی گئیں۔ زونل ناظمہ کی جانب سے آئندہ سہ ماہی ورکنگ پلان بھی دیا گیا ۔
تبصرہ