منہاج القرآن ویمن لیگ بھان سعیدآباد کے زیراہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرس کا انعقاد

sayyada zainab conference saeedabad MWL

نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ بھان سعیدآباد کے زیراہتمام صدر محترمہ عابدہ تصدق کی رہائشگاہ پر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت (مورو سندھ) محترمہ نور العین اور محترمہ پرھ سعید نے کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز محترمہ نور العین نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ محترمہ پرھ سعید نے نقابت کے ساتھ نعت خوانی اور ذکر حسین میں منقبت پڑھنے کے فرائض سر انجام دیئے۔

محترمہ نور العین نے ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار اور واقہ کربلا کا عظیم مقصد‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہِ اقدس میں سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور اہل بیت اطہار علیہ السلام کی شان میں منقبت پڑھی گئی۔

تبصرہ